اسلام آ باد :وفاقی دارلحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) ہسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں شام کے وقت13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمزہسپتال آئی تھی، ملزم رہنمائی کا جھانسہ دیکر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔
(68)