فصل تباہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملکیتی مقبوضہ اراضی پر ٹریکٹر بلیڈ سے فصل تباہ کر کے اس پر قبضہ کی کوشش کرنے اور چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

راجہ ہارون جاوید سکنہ مہیرہ سنگال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ 24 سال سے اٹلی میں مقیم ہوں۔موضع مہیرہ سنگال میں میری آراضی ہے جو کہ میری ملکیتی و مقبوضہ ہے۔

میں ان دنوں چھٹی لے کر پاکستان آیا ہوا ہوں اور آج سے ایک ماہ قبل میں اپنی ملکیتی و مقبوضہ زرعی اراضی واقع مہیرا سنگال میں گندم کی فصل بیجی تھی جو اب اگی ہوئی تھی جسے گزشتہ روز عشاء کی نماز کے وقت مسمیان منصور احمد،حارث اور حسنات نے باہم صلاح مشورہ ہو کر میری ملکیتی زمین پر ٹریکٹر کے بلیڈ مار کر میری کاشت شدہ گندم کو تباہ کر دیا اور زمین کی تمام سطح کی حالت خراب کر دی۔

(5)

فصل تباہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>