کلر سیداں: بلوچستان میں مادر وطن کی حفاظت کرنے والا پاک فوج کا 22 سالہ جوان محمد جنید دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا اسے پیر کے روز کلرسیداں کے گاؤں سیائلی عمر خان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا 22 سالہ محمد جنید نے دو برس قبل ہی آرمی جوائن کی تھی جہاں وہ گزشتہ شب اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
اس نے پسماندگان میں ایک بیوہ ماں،دو بھائی اور تین بہنوں کو سوگوار چھوڑا ہے سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ دوماہ قبل ہی اس کے والد سرفراز خان کا انتقال ہوا تھا ۔
شہید محمد جنید کو پورے اعزاز کے ساتھ کلرسیداں کے گاؤں سیائلی عمر خان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں کرنل ندیم کے علاوہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چیئرمین راجہ علی اصغر،لالہ محمد رسول،راجہ عبدالقیوم،محمد حفیظ،آبادی حسین،ثقلین قیوم اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور آرمی چیف کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے۔
(362)