راولپنڈی:مختلف علاقوں میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ صادق آباد کو فرح طاہر نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد میری سوتیلی والدہ صائمہ غلط راہ پر چل نکلی اور اکثر گھر سے باہر رہتی تھی اور اب وہ میری دو سوتیلی چھوٹی بہنوں کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلی گئی تھی۔
گزشتہ روز صائمہ نے قاسم اور فیضان کے ہمراہ سعد کو دیکھتے ہی للکارا کہ اسے جان سے مار دو‘ قاسم کی فائرنگ سے سعد مسعود جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے فیضان اور صائمہ بھی زخمی ہو گئے۔
تھانہ مری کو افتخار احمد نے بتایا میرے بھتیجے محمد مالک موٹر سائیکل کو نمب موڑ پر ہائی ایس ایم آر آر اے 244 کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
ادھر اسلام آبادپولیس کےہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تھانہ کھنہ پولیس کو پر ویز اقبال نے بتایاکہ وہ ڈیوٹی سے واپس گھر جارہاتھاکہ ڈھوک کالاخان کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔
(24)