کہوٹہ:ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق ان ایکشن منشیات فروشوں اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف گھیرا تنگ روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا عمل جاری۔
متعدد ایف آئی آر تھانہ کہوٹہ میں درج ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی نگرانی میں ایک کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ نے مٹور چوک کہوٹہ سے ملزم توصیف اللہ سے 2100گرام چرس بر آمد کر کے 9cکا پرچہ دے دیا اسی طرح چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گرو ہ بھی گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضہ سے 7چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کر لیے گئے۔
ایک اور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے احمد علی سے500گرام چرس لیاقت علی سے 1050گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہ بخشی جائے گی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہونگی عوام تعاون کریں تحصیل کہوٹہ کو منشیا ت اور جرائم فری سٹی بنائیں گے۔
(28)