میرپور:آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے علاقے ڈ ڈیال سے پچیس دن قبل لاپتہ بچی ریپ کے بعد قتل ہوئی۔ پولیس نے 13 سالہ معصوم کنول مطلوب کی لاش جنگل سے بر آمد کر لی۔ پولیس کے مطابق لاش ملزم کی نشاندہی پہ قریبی جنگل سے ملی۔ 35 سالہ ملزم پہلے سے پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں مقیم تھا۔
آزاد کشمیر کے علاقے کھٹار ڈڈیال سے 25 روز قبل غائب ہونے والی 13 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی۔ وہ 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی۔ اس کے اغوا کا مقدمہ ڈ ڈیال تھانے میں درج تھا۔
پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ اور اسےمقامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ 35 سالہ ملزم نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ وہ روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا۔ اور اس کا بھائی ٹھیکدار ہے۔ بچی لاپتہ ہونے کے بعد ملزم بھی اچانک روپوش ہو گیا۔
پولیس کی سات رکنی ٹیم نے 25 روزہ تحقیق کے بعد اس وا قعے کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسی کی نشاندہی پر پولیس نے لاش بر آمد کی۔
(323)