گوجر خان: تین روز قبل موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا مقامی کالج میں زیر تعلیم سال اول کا طالب علم 17 سالہ نوجوان راجہ حسنین بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
تین دن قبل موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو ا تھا سر میں گہری چوٹ لگی اسلام آباد کے ہسپتال میں تین دن بے ہوش رہنے کے بعدبے ہوشی ہی کی حالت میں دار فانی سے کوچ کر گیا ۔
نوجوان راجہ حسنین راچڈل مانچسٹر راجہ واجد حسین سلا ئو سے نزاکت بھٹی کا بھتیجا تھا نمازِ جنازہ بروز بدھ دِن 12:30 بجے حبیب چوک (گوجرخان) میں ادا کی گئی۔
(283)