دو سروں والے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار  ہو گئے

دہلی:بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک اسپتال میں ایک خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا، بچے کی پیدائش کے بعد اس کے والدین بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے۔

فرار ہونے کے بعد جب بچے کے والدین کا پتہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو اسپتال میں درج ان کا پتا بھی جعلی نکلا۔

اسپتال عملے کے مطابق انہیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ نارمل نہیں ہوگا یا انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد انہیں فرار ہونا پڑے گا۔

پیدائش کے بعد بچے کو آئی سی یو میں چھوڑ کر ماں فرار ہوگئی، اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی ذمہ داری لے لی۔

(61)

دو سروں والے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار ہو گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>