گوجر خان:گوجرخان پولیس نے قمار بازوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 6 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، داؤ پر لگی رقم 37 ہزار 570 روپے، 6 موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔
گرفتارملزمان میں لیاقت علی،عبدالجبار،تصدیق سعید،طالب حسین،محمد ظہیر اور گل محمد شامل ہیں۔
قماربازوں کے خلاف کارروائی ایس ایچ اوگوجرخان اور ٹیم نے کی، ایس پی صدر کامران عامر کی ایس ایچ او گوجرخان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
(81)