کہوٹہ:کہوٹہ ہوٹین کا منفرد احتجاج،محرومی اور پسماندگی کے تمام ذمہ داران کے لیے احتجاجی شیلڈ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک کہوٹین یوتھ نے صحت،تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محرومی پر تمام سابقہ اور موجودہ نمائندوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے منفرد شیلڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ تحریک کے سوشل میڈیا سیل کے مطابق ہماری تحصیل مقامی قیادت چاہے وہ سابقہ ہو یا موجودہ ان کے ساتھ ساتھ ان کرداروں کی وجہ سے بھی محرومی و پسماندگی کا شکار ہے۔ جو اجتماعیت کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔
تحریک کے نوجوانوں نے اس پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا کہ جو ملازمین ریاست سے معاوضہ لیتے ہیں وہ کیوں تحصیل کے قیمتی ورثے کی تباہی پر خاموش ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کی جنگلات، منشیات،ریٹ لسٹ، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی اسلحہ جیسے معاملات پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔
تحریک کے نوجوانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں بہروپیئے مسلط ہیں جو مافیاء کے گٹھ جوڑ سے اقتدار میں آتے ہیں اور تحصیل کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے زیادہ مافیاء کے مفادات پورے کرتے ہیں۔ مگر اب کہوٹہ کے نوجوان باشعور ہیں وہ کہوٹہ کی پسماندگی و محرومی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے نہ ہی ویژن سے عاری قیادت کو برداشت کیا جائے گا۔
(42)