نور مقدم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت،سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں

اسلام آباد:سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور مقدم اپنی جان بچانے کیلئے باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن چوکیدار دروازہ نہیں کھولتا جس کے بعد وہ چوکیدار کے کیبن میں چھپ جاتی ہے لیکن ملزم ظاہر جعفر اسے پکڑ کر دوبارہ اندر لے جاتا ہے۔ایک اور وڈیو میں نور مقدم کو پچھلے دروازے سے چھلانگ لگا کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ نور مقدم نے گھر سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم اس کے پیچھے آگیا اور اسے بالوں سے پکڑ کر دوبارہ اندر لے گیا۔

خیال رہے کہ نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے جولائی میں قتل کیا تھا ۔ ملزم نے مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر دھڑ سے الگ کیا ۔ بعد ازاں عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم نے کہا کہ نور نے خود کو قربانی کیلئے پیش کیا تھا اور قربانی اسلام میں جائز ہے۔

(129)

نور مقدم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت،سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>