کلر سیداں: تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مضروب کے بھائی صداقت علی سکنہ سکوٹ کی درخواست پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
جس میں صداقت علی نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بھائی جو سکوٹ شہر میں دکان کرتا ہے گزشتہ شام حسب معمول اپنی دکان بند کر کے پیدل گھر جا رہا تھا کہ راستے میں فیضان نامی لڑکا موٹر سائیکل سوار جو اپنی موٹر سائیکل کو انتہائی غفلت اور لاپروائی سے چلا رہا تھا نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور شدید چوٹیں بھی آئیں۔
(25)