روات:رتہ امرال پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے اپنی ہی 13/14 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،رتہ امرال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کامران اور فیضان زبردستی زیادتی کرتے تھے اس لئے گھر سے بھاگ گئ تھی، متاثرہ لڑکی متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،متاثرہ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے کہا کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوا ئی جائے گی، راولپنڈی پولیس اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
(83)