کلرسیداں:کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کو چوک پنڈوری سے تعلق رکھنے والے متاثرہ لڑکے کے بھائی نے درخواست دی کہ اس کا بارہ سالہ بھائی سکول جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم احسن اسے اپنی ورکشاپ میں لے گیا اور زیادتی کی۔
کلرسیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم احسن کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اوکلرسیداں قیصر محمود ستی نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا۔
ایس پی صدرکامران عامر کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
(182)