کلرسیداں:ماں بیٹی کو اغواء کرنے کے الزام میں دوخواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مناظر منیر سکنہ ممیام نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ محمد کامران ولد منظور سکنہ ممیام تنگ و پریشان کرتا اور میری ہمشیرہ مسماۃ (ش ک) کو بھی موبائل فون پر مختلف نمبروں سے کالیں کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ تمہیں اغواء کر کے لے جاؤنگا۔
گزشتہ روز دن تین بجے کے قریب، محمد کامران جس کے ہاتھ میں رائفل تھی دو نامعلوم خواتین کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی آگے بڑھا تو جان سے مار دونگا جس کے بعد اس نے میری ہمشیرہ اور بیٹی مناہل کو زبردستی سفید رنگ کی کیری میں ڈال کر فرار ہو گیا۔
اورجب میں گھر آیا تو اہل محلہ نے مجھے بتایا جس کے بعد میں کامران کے گھر چلا گیا اور اپنی ہمشیرہ کی واپسی کا مطالبہ کیاجس پر اس نے گالم گلوچ شروع کر دی اور مجھے گھر سے باہر نکال دیا۔
(38)