بیول /گوجر خان :سوئیں چوک سے میرا شمس کی جانب جاتے ہو ئے مانکرا کے مقام پر سڑک پر ٹینکر میں سے بکھرے آئل کی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل گیا۔
اور نوجوان محمد وقاص ولد قاسم موٹر سائیکل سے گرگیا جس کا سر سڑک پر زور سے ٹکرایا اور وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔
محمد وقاص دریالہ سکول کا طالبعلم تھا اور اراضی گاؤں کا رہائشی تھا۔محمد وقاص سوئیں چیمیاں درس میں صبح کلاس لینے گے بعد سکول کی جانب جا ر ہا تھا کہ رستہ میں اسے جان لیوا حادثہ پیش آیا۔
(101)