ماموں بھانجے کو گولیاں مارنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ

کلرسیداں:زمین کے تنازع پر گولیاں مار کر ماموں بھانجے کو زخمی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ربنواز سکنہ سکرانہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھانجے عمر حسین کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر گیدر سے میرہ بھٹیاں جا رہا تھا،جب ہم بیکڑ آباد سے قبل کسی کی اترائی پر پہنچے تو پہلے سے موجود اشتیاق احمدمسلح پسٹل،حمزہ مسلح پسٹل ہمراہ دیگر تین نامعلوم افرادنے ہمارا موٹر سائیکل روک لیا ۔

اس موقع پر اشتیاق نے فائر کیا جو مجھے بائیں بازو پر لگا جس کے بعد حمزہ نے فائر کیا جو میرے بھانجے کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگاجس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے موٹر سائیکل سے گر گئے اورملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

(76)

ماموں بھانجے کو گولیاں مارنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>