کلیام اعوان میں پانچ خواتین اساتذہ کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا

گوجر خان:کلیام اعوان میں پانچ خواتین اساتذہ کو سکول سے گھر جاتے وقت جی ٹی روڈ کے قریب بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کلیام اعوان کی ہیڈ ٹیچر صائمہ علی نے روات پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر اساتذہ صالحہ بی بی، ارم پروین، شبنم رانا کے ساتھ گرلز ہائی سکول کلیام اعوان سے نکلی تھیں۔

جب وہ کلیام لنک روڈ پر برف خانہ سٹاپ کے قریب پہنچیں تو سڑک خراب ہونے کے باعث گاڑی کی رفتار آہستہ ہو گئی اسی دوران ان پر موٹر سائیکل پر سوار بندوق برداروں نے حملہ کیا۔

جنہوں نے ان کے تمام زیورات چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ روات پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(63)

کلیام اعوان میں پانچ خواتین اساتذہ کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>