کہوٹہ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد شہزادگرفتار

کہوٹہ :تھانہ کہوٹہ پولیس نے کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم محمد شہزاد کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ اوکہوٹہ نے بتایاکہ نامعلوم اشتہاری مجرم نے سال 2008میں مصدیق نامی شہری کو قتل کردیا تھا، واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی تصدیق کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیاتھا۔

ایس پی صدرکامران عامرنے ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(189)

کہوٹہ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد شہزادگرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>