کلرسیداں :آمد مصطفی مرحبا مرحبا،آج بروز منگل کلرسیداں اور گردونواح میں میلادالنبی ؐکے درجنوں جلوس نکالے جائیں گے۔تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جس میں علاقہ بھر کی دو درجن سے زائد میلاد کمیٹیوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔
شرکا جلوس دھانگلی روڈ،موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ،لاری اڈہ،مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری میلاد چوک سے ہوتے ہوئے دوبیرن روڈ پر مدرسہ انوارالقرآن پہنچیں گے جہاں جلسہ میلاد النبی ؐمنعقد ہوگا۔کلرسیداں میں میلاد کا مرکزی جلوس مرید چوک سے روانہ ہوگا ۔
شرکا جلوس چوآ روڈ،مین بازار،مغل بازار سے ہوتے ہوئے کلر سیداں اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے اس کے علاوہ دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوک پنڈوری،شاہ باغ سے بھی میلاد کے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔
(30)