ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

کلرسیداں : ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔

ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں کہوٹہ کے سنگم پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 46 سالہ زبیر انجم سکنہ موہڑہ راجگان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

ٹریفک کا دوسرا حادثہ شاہ باغ کے مقام پر ہوا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس سے عمر فاروق اور آفتاب حسین زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے۔

شاہ باغ کے مقام پر ہی ڈمپر الٹ جانے سے ڈرائیور محمد رضوان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ڈمپر الٹ جانے سے ٹریفک کی آمدورفت شدید تعطل کا شکار رہی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے راجہ سہیل صابر اور بیٹ انچارج عادل منیر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کرین کے ذریعے ڈمپر کو روڈ سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کروا دی۔

(69)

ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>