کلر سیداں:کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص کے نوجوان کی آٹھ سالہ لڑکی سے زیادتی،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسماۃ (ا) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ع)اپنی دس سالہ کزن مسماۃ (ح)کی دوست ہے۔دونوں بچیاں آپس میں ایک دوسرے کے گھر کھیلنے کیلئے آتی جاتی رہتی ہیں۔
میری آٹھ سالہ بیٹی کو پندرہ سالہ فہد افضال نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی سے ذکر کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
(114)