قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب عباسی گرفتار

روات: تھانہ صادق آباد پولیس نے اہم کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے 3ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 1شخص کو قتل جبکہ 1شخص کو زخمی کردیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصاد ق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب عباسی کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم نے 3ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے مراد علی کو قتل جبکہ فرید احمدکو زخمی کردیاتھا۔

واقعہ کا مقدمہ امجد نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ صاد ق آباد میں درج کیاگیاتھا،ایس ایچ اوصاد ق آباد نے بتایاکہ اشتہاری مجرم کے 6ساتھی ملزمان قبل ازیں گرفتارہوکر چالان ہوچکے ہیں،گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق ا ٓباد اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے۔

(70)

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب عباسی گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>