لندن:برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی تھی تاہم اب پیٹرول کی قلت پر قابو پانے کے لیے برطانوی فوج کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق جنوبی برطانیہ کے فیول ڈپو سے نکلنے والے ٹرک چلانے والوں میں بیشتر برطانوی فوج کے اہلکار تھے، برطانوی حکومت نے پیٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی طور پر پیٹرول پمپس تک پیٹرول پہنچانے کے لیے فوج کو طلب کیا۔
برطانوی فوج کے اہلکار ٹرک ڈرائیورز کی کمی کے باعث اب خود ٹرک چلا کر پیٹرول کے بحران کو ختم کریں گے۔برطانوی حکام کے مطابق برطانوی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد اب پیٹرول کی قلت کے مسئلے پر کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی پیٹرول بحران پر قابو پالیا جائے گا۔
(28)