بیٹے نے 70 سال بعد اپنی 100 سالہ ماں کو سوشل میڈیا کی مدد سے ڈھونڈ نکالا

ڈھاکا:بنگلادیش میں 80 سالہ بیٹے نے 70 سال بعد اپنی 100 سالہ ماں کو سوشل میڈیا کی مدد سے ڈھونڈ نکالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 80 سالہ بیٹے کی 100 سالہ ماں سے 70 سال بعد ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات سوشل میڈیا کی بدولت ممکن ہوسکی ہے۔

عبدالقدوس 1939 میں ضلع برہمن باریہ میں پیدا ہوئے تھے اور 10 سال کی عمر انھیں چچا کے پاس رہنے بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ وہاں سے بھاگ کر دوسرے شہر چلے گئے تھے جہاں دو بہنوں نے ان کو اپنے گھر میں رکھا اور پرورش کی۔

اگلے 70 برس تک عبدالقدوس کا اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم اب انھوں نے والدین سے ملنے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں اپنے گاؤں کا نام اور علاقے کی چند نشانیاں بتائیں۔

اس پوسٹ کو ان کے والدین کے گاؤں کے ایک شخص نے پڑھا اور عبدالقدوس کو بتایا کہ اس کی ماں زندہ ہے اور اب بھی اس کی راستہ دیکھ رہی ہے۔ اس کے بعد عبدالقدوس گاؤں پہنچے اور اپنی 100 سالہ ماں سے ملاقات کی۔

(73)

بیٹے نے 70 سال بعد اپنی 100 سالہ ماں کو سوشل میڈیا کی مدد سے ڈھونڈ نکالا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>