لندن(شہزاد خان)سابق ہائی کمشنر اور رہنما پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے ۔ وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واجد شمس الحسن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آصف زرداری اور شیری رحمان کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
سابق صدر نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے والد40سال قائداعظم کے ساتھی رہے۔ سابق سفیر پیپلزپارٹی کے اثاثہ تھے۔واجد شمس الحسن 2008میں برطانیہ میں پاکستا ن کے ہائی کمشنر رہے۔
(47)