کنوہا میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا،مزاحمت پر اے ایس آئی غلام رضا زخمی

کلرسیداں:کلر سیداں کے گاؤں کنوہا میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا،مزاحمت پر کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا زخمی ،ساتھی پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی گئی دیگر ملازمین کو زدو کوب کیا گیا کلر سیداں پولیس نے دہشتگردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے ہمراہ مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کلر سیداں کے اے ایس آئی سعید مغل نے درخواست دی کہ وہ پولیس ملازمین کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ رات تقریبا 12بجے نائٹ محرر نے موبائل پولیس کو اطلاع کی کہ گاڑی لے کر فوری طور پر موہڑہ وینس داخلی کنوہا پہنچ جائیں وہاں پر غلام رضا اے ایس آئی و ہمراہی ملازمان موقع پر موجود ہیں اور ان سے کچھ لوگ مزاحمت کر رہے ہیں۔جس پر بمعہ ہمراہی ملازمان بسواری سرکاری گاڑی موبائل 2 جائے متذکرہ پر پہنچے تو اے ایس آئی غلام رضا و دیگر اہلکاروں کیساتھ کچھ لوگ مزاحمت کر رہے تھے اور شدید اشتعال میں گالم گلوچ کر رہے تھے اور پولیس اہلکاروں کو مار دینے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

اسی اثناء میں،وحید نامی شخص نے با آواز بلند للکارا کہ ان پولیس والوں کو مارو جس پر وحید نامی شخص نے پتھر اٹھا کر غلام رضا اے ایس آئی کو مارا جو اس کی ناک پر لگا اور اس کی ناک زخمی ہو گئی۔دیگر پولیس ملازمان کو وحید کے ہمراہ موجود افراد نے شدید زدوکوب کیا اور کانسٹیبل محمد عرفان کی وردی پھاڑ دی اور اہلکاروں کو گالم گلوچ کرتے رہے جبکہ عابد محمود مسلح پسٹل سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔پولیس نے وحید احمد،عابد محمود،وقاص سفیر،عماد ہمراہ 8/9کس مردو زن سکنائے موہڑہ وینس کنوہا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے وحید اور عابد کو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ صدر بیرونی جبکہ وقاص سفیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

(118)

کنوہا میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑا،مزاحمت پر اے ایس آئی غلام رضا زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>