کلرسیداں: کلرسیداں انتظامیہ نے کارروائی کرتےہوئے چار گراں فروشوں کو گرفتار کر کے تیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالغفور،خرم شہزاد،صفدر محمود اوراکرام خان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ادھر ریڑھی بان ابراہیم خان کیخلاف بھی گرانفروشی اور گاہکوں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر متعدد کانداروں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
(92)