کہوٹہ :کہوٹہ میں آئے روز چوری ڈ کیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں، کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے ویڈیو وائرل کر کے اپنی مدد آپ کے تحت چور کو گرفتار کروا یا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام شدید پریشان ہےمویشی چوری، موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا، پولیس تھانہ کہوٹہ کی چشم پوشی یوں محسوس ہوتا ہے کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی ملی بھگت سے جرائم پروان چڑھ رہے ہیں گزشتہ دنوں محلہ راجگان سے موٹر سائیکل چوری ہوا جس کی ویڈیو کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے وائرل کی اور انتھک محنت سے چور کو ٹریس کیا ۔
اسکی شناخت کے بعد پولیس کو اطلاع کر کے چور کو گرفتار کروایا ، عوام علاقہ نے کہا کہ اگر عوام نے ہی چوروں ڈکیتوں کو پکڑنا ہے تو پولیس تھانہ کہوٹہ کا کیا کام جبکہ اس سے قبل بھی گریڈ سٹیشن سمیت کائی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ فل فور نوٹس لیکر کرپٹ عملے کو تبدیل کیا جائے۔
(78)