کہوٹہ: نڑھ 18 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی کامقدمہ درج، انصاف فراہم کیا جائے وگرنہ خودکشی کر لونگا۔ جس کے ذمہ دار دو نامزد ملزم ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق نڑھ نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنے پہ سی پی او آفس میں درخواست دائر مقدمہ درج نڑھ کی رہائشی (س ش) نے سی پی او آفس راولپنڈی میں درخواست دیتے ہو ئےموقف اپنایا میرا بیٹا (ا ب) بعمر 18 سال رات کو میچ کھیلنے گیا جس کو دو افراد ناصراورراشد ورغلا کر گھر لے گئے اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور مار پٹائی کی۔
اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ہماری بات نہ مانی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ملزمان کے ڈر کی وجہ سے میں تھانہ نہ جا سکی۔ سی پی او آفس نےدرخواست پہ کہوٹہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نوجوان نے ویڈیو بیان میڈیا کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فراہم کیا جائے وگرنہ خو د کشی کر لونگا جس کے ذمہ دار نامزد ملزمان ہونگے۔
(209)