ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک لڑکی نے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے کے معاملے پر اپنے بھائی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کرلی۔
میڈیا کے مطابق ممبئی میں 16 سالہ لڑکی کا موبائل پر گیم کھیلنے کے معاملے پر اپنے چھوٹے بھائی سے جھگڑا ہوا جس پر وہ اتنی غصے میں آگئی کہ فوری طور پر میڈیکل سٹور سے زہریلی دوا خرید لائی اور اپنے بھائی کے سامنے ہی پی گئی۔
بھائی نے گھر والوں کو بتایا جس پر لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک غریب گھرانہ ہے جس کا سربراہ رکشہ ڈرائیور ہے۔ اس کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ گھر میں صرف ایک ہی موبائل ہے جس پر بچے گیمز کھیلتے ہیں۔
(54)