کلرسیداں :کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے پہلا حادثہ شاہ باغ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں چند ایام قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا دسویں کلاس کا طالبعلم محمد ذوہیب زندگی کی بازی ہار گیا۔
جبکہ دوسرے واقعہ میں 17 سالہ محمد ارسلان سکنہ بشندوٹ اپنے کزن کے ہمراہ قریبی نالے میں نہانے کیلئے گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش تین گھنٹے بعد پانی سے نکال لی گئی۔
(64)