گوجرخان:گوجرخان جی ٹی روڈ سے ریڑھی بازار فی الحال ہٹا دیا گیا ہے جو بلاشبہ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کا لائق تحسین کام ہے۔ سول ہسپتال والی سائڈ پر دو چار ریڑھی والے روڈ سے ہٹ کر کھڑے ہیں جو کہ تقریباً مناسب ہے جبکہ مین بازار والی سائیڈ پر ابھی بھی چند ریڑھیاں روڈ پر کھڑی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ جی روڈ پر ٹرانسپورٹ کا حق ہے اگر غریب، محنت کش، دیہاڑی دار سمجھ کر جی ٹی روڈ پر ریڑھی لگانے کی کھلی چھٹی دے دی جائے تو جی ٹی روڈ پر صرف ریڑھیاں ہی ریڑھیاں نظر آئیں گی۔
اس لیے ریڑھی ہٹانے کی مخالفت کرنے والوں کو چا ہئے کہ وہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کیا کریں۔ ہر چیز اپنی جگہ پر ہی اچھی لگتی ہے جی ٹی روڈ گاڑیوں کے لیے بنائی گئی ہے جس پر صرف گاڑیاں ہی اچھی لگتی ہیں۔
(36)