کلرسیداں میں ایک ہفتے کے دوران سانپ کے ڈسنے سے مسلسل تیسری ہلاکت

کلرسیداں: کلر سیداں کے قریب بارہ سالہ طالبہ وریشہ سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق،کلرسیداں میں ایک ہفتے میں سانپ کے ڈسنے سے یہ مسلسل تیسری ہلاکت ہے۔گاؤں نلہ مسلماناں کے محمد اصغر کی دختر اور محمد عنائت کی کزن وریشہ جو کہ مقامی سکول میں تیسری کلاس کی طالبہ تھی وہ گلی سے گزر رہی تھی کہ اسے سانپ نے ڈس لیا۔

اسے فوری طور پر مندرہ کے قریب ایک زیارت پر لے جایا گیا۔جہاں اسے نہلا کر واپس گھر جانے کا مشورہ دیا گیا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔اسے بدھ کے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ ایک ہفتے میں کلرسیداں میں سانپ کے ڈسنے سے مسلسل تیسری ہلاکت ہے۔اس سے قبل کلرسیداں کے قریب میرہ سنگال میں تین بچوں کی ماں اور چوآ خالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں راجہ محمود کیانی بھی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(216)

کلرسیداں میں ایک ہفتے کے دوران سانپ کے ڈسنے سے مسلسل تیسری ہلاکت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>