کوٹلی ستیاں:پوٹھوار و کشمیر کے سانجھے گلوکار شہزادہ کشمیر راجہ حفیظ بابر اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ پیش ہونے والے واقع کو دربار عالیہ بیاگہ شریف تحصیل کوٹلی ستیاں کے خادم جناب سید فدا حسین شاہ نے اپنی بردباری اور بصیرت سے حل کرتے ہوئے تمام غلط فہمیاں دور کر دیں ہیں واضح رہے کہ ۵ اگست کی صبح اسی دربار شریف پرمحفل شعر خوانی کے بعد راجہ حفیظ بابر اور ان کے ساتھی وآپس گھر کی طرف جارہے تو کہ راستے میں کچھ ناخشگوار واقع پیش آیا جسے سوشل میڈیا پر مختلف رنگ دے کر کشمیر اور پوٹھوار کے ادبی حلقوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس ساری صورتحال کو بھانپتے ہوئے دربار عالیہ کے خادم جناب سید فدا حسین شاہ نے اپنی خصوصی کاوش سے معاملہ احسن طریقے سے حل کرتے تمام غلط فہیمیاں دور کر دی ہیں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی اب کوئی بھی شخص اس معاملے پر مزید بحث نہ کرے یا تمام معاملات ختم ہو چکے ہیں
(1127)