سوشل میڈیا پر پہاڑی زبان اور کشمیریت کو فروغ دینے والی کشمیری نژاد برطانوی خاتون وفا حسسین قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر کشمیر کی علاقائی زبان پہاڑی کو فروغ دینے والی خاتون وفاحسین پر ڈڈیال آزاد کشمیر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ برطانیہ پلٹ وفا حسین ان دنوں آزادکشمیر اپنے آبائی گھر گئی ہوئی تھیں ذرائع کے مطابق خاتون کے بھتیجے نے مالی تنازع پر ان پر شدیدقاتلانہ حملہ کیا خاتون کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے بھتیجے کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی میٹھی میٹھی باتوں اور مخصوص لہجے سے شہرت پانے والی وفا حسین نے اپنی مادری زبان میں ویڈیوز بنانے کے علاوہ برطانیہ میں مردم شماری کے دوران کشمیری شناخت کے لیئے بھرپور مہم بھی چلائی جس پر انہیں اس وقت بھی شدید جملوں اور تقنید کا سامنا رہا ہے مگر انہوں نے ہمیشہ دلیری سے اپنی مادری زبان کو فروغ دیتے ہوئے اپنے وطن کے لیئے بھرپور آواز بلند کی،سوثل میڈیا سمیت مختلف شبعہ زندگی کے افراد نے وفا حسین کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری انصاف کی اپیل کی ہے

(1058)

سوشل میڈیا پر پہاڑی زبان اور کشمیریت کو فروغ دینے والی کشمیری نژاد برطانوی خاتون وفا حسسین قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>