چودہ اگست کو مینارِ پاکستان کے باہر شرم ناک حرکت کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور:مینار پاکستان واقعہ کے بعد 14 اگست کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہجوم کے باعث روڈ پر رُک جانے والے چنگ چی رکشے میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد بھاگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات اور صارفین لاہور سے نئی سامنے آنے والی ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان واقعے پر لڑکی کو قصور وار ٹھہرانے والے رکشہ میں بیٹھی اس گھریلو لڑکی کے ساتھ ہونے والے واقعے کی کیا وضاحت پیش کریں گے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے لکھا کہ ان کا جرم کیا تھا ان کے سر پر تو حجاب تھا شرم کرو درندوں کی وکالت کرنے والو۔

پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصو یر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے جواب میں صارف محمد ایاز خان نیازی نے پولیس کے اقدام کے سراہتے ہوئے لکھا کہ ’ویل ڈن پنجاب پولیس ان کو سر عام سخت سزا بھی دی جائے۔‘

آزادی کے دن نوجوانوں کی طرف سے اپنائے جانے والے اس ناروا رویے پر تنقید کی جا رہی ہے اور اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کے لیے تجاویز دی جا رہی ہیں۔14 اگست کے دن ہونے والے واقعات اس وقت نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ صارفین کی جانب سے خواتین کے لیے محفوظ ماحول پیدا کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے چند دن پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود ملزمان میں سے کچھ کی شناخت کی جا چکی ہے، جبکہ کچھ افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔

(49)

چودہ اگست کو مینارِ پاکستان کے باہر شرم ناک حرکت کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>