کشمیر پریمیئر لیگ میں ابھرنے والے کشمیری سپوت فرزند ضلع کوٹلی کاشف علی کی قابل فخر کارکردگی

کون جانتا تھا کہ آج سے چند برس پہلے ضلع کوٹلی کے چھوٹے سے قصبے کلاہ اٹھروئیں کے ندی نالوں کے آس پاس ، صحن اور سڑکوں کے کنارے , جنگلوں اور ویرانوں میں تھوڑی سی ہموار جگہوں پر کھیلنے والا بچہ آنے والے کل میں ایک عظیم کھلاڑی بن کر ابھرے گا

کشمیر کی سرزمین پر ہونے والے کرکٹ ایونٹ کشمیر پرئمیر لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوانے والا یہ قابل فخر سپوت کاشف علی ولد محمد ساجد ضلع کوٹلی کے نواحی قصبے کلاہ اٹھروئیں میں پیدا ہوا اور یہاں ہی پروان چڑھا ۔گاؤں میں کرکٹ کے کھیل کے لیے کوئی باقاعدہ میدان نہ تھا اس کے باوجود اس نوجوان نے صحن،گلیوں،سڑکوں اور کھیتوں کے کنارے،جنگلوں میں ہموار جگہ اور ندی نالوں کے آس پاس کھیل کر اپنا شوق پورا کیا اپنی بنیادی تعلیم ساتھ ساتھ کرکٹ سے خاصی دلچسپی رکھی۔2010 میں برطانیہ شفٹ ہوا تو وہاں کے میدانوں میں مختلف ٹیموں میں اپنے جوہر دکھانے شروع کیئے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی میں نکھار آنے لگا۔اور مختلف کاوْنٹیز میں کھیل کر اپنا ٹیلنٹ اجاگر کیا اپنی محنت اور لگن سے مختلف میچز میں خوب جوہر دکھائے ۔۔۔وقتاؑ فوقتاؑ پاکستان اپنے آبائی گاؤں آمد پر پاکستان میں بھی مختلف ٹیمز میں کھیل کر اپنا ٹیلنٹ دکھایا

پھر حال ہی میں پہلی بار کشمیر پریمئیر لیگ میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا ۔اور راولاکوٹ ہاکس کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔نوجوان کاشف علی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کاردگی دکھائی پول میچ میں کوٹلی لائنز کے خلاف کھیلتے ہوئے جارحانہ سٹروک کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کرایا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔۔ُپھر سیمی فائنل میچ میں میرپور رائلز کے خلاف ایک بڑے ٹارگٹ ( 237 بیس اورز) کا تعاقب کرتے ہوِئے جارحانہ انداز میں گراونڈ کے چاروں طرف جاندار سٙٹروک کھیلے اور صرف 51 گیندوں پر 114رنز کی شاندار سینچری بنائی ۔ اور اپنی ٹیم کوآخری اور میں شاندار چھکا لگا کر شاندار فتح دلائی اور ایک بار پھر مین آف دی میچ کا سہرا اپنے سر سجایا

کشمیر پرئمیر لیگ کے فائنل میچ میں بھی کاشف علی نےایک مرتبہ پھر اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 28 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی حیثیت کا لوہا منوایا۔۔۔اور ٹیم کو کامیابی سے ہم کنار کرایا

کاشف ہماری دھرتی ماں کشمیر کا مان ہیں۔ہماری آن ہیں۔جنہوں نے آج نہ صرف اپنا نام روشن کیا بلکہ ہمارے ملک ،شہر اور اپنےعلاقے(چوکی ٹینڈا کلاہ) کوٹلی کا سر فخر سے بلند کیا۔۔۔۔دعا ہے کہ اللہ پاک کاشف علی کو عظیم کھلاڑی بناِئے اور انٹرنیشنل ٹیمز میں بھی اپنے جوہر دکھانے کا موقع دے۔آمین

(192)

کشمیر پریمیئر لیگ میں ابھرنے والے کشمیری سپوت فرزند ضلع کوٹلی کاشف علی کی قابل فخر کارکردگی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>