مٹور:ڈیرہ مشتاق شاہ بازار(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ کے مقام میران کار کئی فٹ نیچے کھائی میں جا گری ۔ بلال نامی نوجوان زخمی جسے اپنی مدد آپ کے تحت اہل علاقہ نے نکالا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزبلال ولد محمد صابر نامی نوجوان رات کو اپنے گھر کہوٹہ آ رہا تھا کہ رات کی تاریکی میں موڑ کاٹتے ہوئے ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ کے ان کی کار کئی فٹ نیچے کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے اور ان کی گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت زخمی کو نکالا تاحال ان کی گاڑی نہیں نکالی جا سکی۔
(14)