کلرسیداں: کلر سیداں دوبیرن روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جا ں بحق اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار عبداللہ کے غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والی کیری سے ٹکرا گیا اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ سکنہ کھڈ بناہل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی محمد رضوان شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ کے فوراً بعد کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیورز اپنی گاڑیاں جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔جنہیں بعد ازاں بیٹ انچارج عادل منیر نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈیڈ باڈی اور زخمی کو کلر سیداں ہسپتال شفٹ کرنے میں مدد کی۔
(19)