کلرسیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے نواحی علاقہ شاہ باغ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران پولیس نے متعدد گھروں میں داخل ہو کر تلاشی لی اور کئی افراد کو بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تا ہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر وصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
(3)