رخصتی کے وقت دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی

ممبئی:بھارت سے شادی کی تقریب کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہی ہے جس میں رخصتی کے وقت دلہن کو خود گاڑی چلاکر سسرال جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن نے اسٹیئرنگ سنبھالا ہوا ہے۔

دلہن کی جانب سے بھارتی روایات کو توڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے اردگرد موجود افراد بھی دلہن کی اس حرکت پر خوش ہورہے ہیں۔

(2)

رخصتی کے وقت دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>