روات:تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کے دوران ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اور اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مورگاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر زیارت شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 9 افراد کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان عبدالصمد، حمزہ،زاہد،عمر، بلال،لقمان،شاکرین،سعید اور محمد الرحمن شامل ہیں۔
ملزمان کے زیراستعمال گاڑی اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ ا ومورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
(42)