کلرسیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں  وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد جانور جاں بحق

کلرسیداں: کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں جانوروں میں چڑنگ اور منہ کھر کی وبائی امراض پھوٹنے سے کسانوں کے متعدد قیمتی جانور جاں بحق ہو گئے۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر راجہ محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل بشندوٹ میں گزشتہ دو سالوں سے جانوروں میں ویکسی نیشن نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متعدد جانور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ ویٹرنری کلر سیداں میں وباء کی روک تھام کیلئے کوئی دوائی یا ویکسین موجود نہیں،متعدد جانور وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کسان محکمہ حیوانات کے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے اپنے جانوروں کا علاج معالجہ کروانے میں مجبور ہو گئے ہیں۔

(53)

کلرسیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد جانور جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>