لندن:برطانیہ میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے میں 19 جولائی تک تاخیر کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹاویری انٹ کے سبب کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کورونا پابندیوں میں خاتمے میں ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 8 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
(40)