دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے عید الفطر کی تاریخ کی پیشگوئی کرتے ہوئے لمبی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا ۔
میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے پاکستانیوں سمیت دیگر مسلمانوں کو عید کی چھٹیوں سے متعلق بڑی خوشخبری دے دی۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ عید الفطر پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں ملازمت کرنے والے افراد کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔
یو اے ای حکومت کے احکامات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک چھٹیاں دی جائیں گی۔اس سال امارات میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے یہی وجہ ہے کہ ملازمت پیشہ افراد کواکٹھی 5 چھٹیاں ملیں گی۔
ماہرین فلکیات نے رپورٹ میں کہا ہے ک متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں اس بار شوال کا چاند 12 مئی منگل کے روز دکھائی دے گا، 12 مئی کو چاند دیکھنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں مسلمان عید الفطر 13 مئی 2021 کو منا سکیں گے۔اس کے علاوہ ماہرین فلکیات نے نہ صرف عید الفطر بلکہ عیدالضحیٰ اور حج کی تاریخوں کے حوالے سے بھی پیشگوئی کردی ہے۔
(175)