کہوٹہ: تحصیل کہوٹہ کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے آگ لگا دی گئی۔ بھنتی، سلیٹھ،سنمبلاہ کے علاقوں میں آگ نے لمبے لمبے قد آور چیل کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، عنائت اللہ ستی، سول ڈیفنس اور دیگر مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر آگ بجھاتے رہے۔ جبکہ ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ اور ٹیمیں بھی موقع پر آگئیں۔ اس موقع پر رات گئے تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے ایک بڑے ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس دوران مختلف پرندے اور جانور اآگ کی لپیٹ میں آگئے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران تین ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا جوکہ تاحال کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم کے اعلان پر عمل در آمد نہ ہوسکا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
(3)