کلر سیداں: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی منظور کردہ گرانٹ سے شروع ہونے والا پھلینہ ڈیم سے مندرہ گوجرخان لنک روڈ اور پل کی تعمیر مکمل ہو گیا،منصوبے پر پانچ کروڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں چوہدری نثارعلی خان نے کلرسیداں کو براہ راست مندرہ اور گوجرخان سے منسلک کرنے کے لیئے پھلینہ ڈیم کے ذریعے لنک کرنے کی منظوری دی تھی جس کے لیئے درخواست رکن بلدیہ جنید بھٹی نے دی تھی منصوبے پر کام شروع ہوا تو حکومت ختم ہو گئی بعد ازاں اقساط میں یہ کام وقفے وقفے سے جاری رہا جس میں گاؤں پھلینہ سے پھلینہ ڈیم اور وہاں سے نور کے لیئے پل اور رابطہ سڑک مکمل کی گئی جس سے نہ صرف کلرسیداں کو براہ راست مندرہ اور گوجرخان سے منسلک کردیا گیا بلکہ کلر مندرہ کے درمیان مسافت میں بھی بارہ کلومیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پل اور لنک روڈ کے ذریعے مسافر اب کلرسیداں سے پھلینہ ڈیم کے راستے براہ راست غوثیہ چوک مندرہ اور براستہ ماہندر دونگی ڈیم گوجرخان تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں رکن بلدیہ جنید بھٹی کی دعوت پر کلرسیداں کے صحافیوں اور ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین اور راجہ ظفر محمود نے بھی پھلینہ ڈیم کا دورہ کیا اور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا لیگی ارکان بلدیہ نے اس منصوبے کو مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار علی خان کا پسماندگی کے خاتمے کے لیئے اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

(91)

پھلینہ ڈیم سے مندرہ گوجرخان لنک روڈ اور پل کی تعمیر مکمل

| News | 0 Comments
About The Author
-