نیویارک: امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے دنیا کو ایک انتہائی بڑے شہاب ثاقب کے متعلق متنبہ کیا گیا ہے جو تیزی کے ساتھ زمین کی طرف آ رہا ہے۔ ناسا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس شہاب ثاقب کا سائز لندن کے بگ بین کے برابر ہے اور یہ 64ہزار 796کلومیٹر کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور آج (جمعرات کے روز) زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔
ماہرین نے اس دیو قامت شہاب ثاقب کو ’2021ای وی 3‘ کا نام دیا ہے۔ یہ شہاب ثاقب اس وقت ایسی سمت میں سفر کر رہا ہے کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ زمین کے مدار میں داخل ہو کر آگے نکل جائے گا۔ یہ 25مارچ 2021ءکو ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق سہ پہر چار بجے زمین کے مدار میں داخل ہو گا۔ پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق یہ رات ایک بجے کا وقت ہوگا۔
(38)