گوجرخان: پولیس نے شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایس ایچ او ملک خضر حیات نے بتایا کہ پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے تین خواتین ہیں،دو ملزمان کا تعلق دھمیال کالونی راولپنڈی اور3 کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے،ملزمان سے جعلی کرنسی ایک لاکھ اور 56 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او احسن یونس نے ایس ایچ او ملک خضر حیات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انکے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
(158)